پی ایس ایل 11: فائنل میچ کا وقت تبدیل، بارش بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لیے تیار

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل فائنل کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، اب فائنل معرکہ رات 7 بجے کے بجائے رات 8 بجے شروع ہوگا، دوسری جانب بارش کے سائے بھی منڈلانے لگے ہیں، جس سے کرکٹ شائقین کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے اس سنسنی خیز مقابلے کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی ہے، جس کے باعث میچ کا وقت تبدیل کرکے 7بجے سے 8بجے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل کے موقع پر بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں، وزیراعظم کی وزیر داخلہ کو ہدایت

ڈائریکٹر فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن علیم الحسن کے مطابق شہر میں شام 4 بجے سے رات 10 بجے کے دوران بارش ہونے کا 60 فیصد امکان ہے، جو میچ کے اوقات پر براہِ راست اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا اور بارش کا سلسلہ شام کے وقت شروع ہو سکتا ہے، جو کھیل میں خلل ڈالنے کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا فائنل آج، پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز میں ٹائٹل کی جنگ

پی ایس ایل 11 کا یہ فیصلہ کن معرکہ جہاں دونوں ٹیمین میدان مارنے کو بیتاب ہیں، وہیں موسمی حالات اسے مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

شائقین کرکٹ اب بیتابی سے آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کیا فائنل کا فیصلہ میدان میں ہوپائے گا یا بارش میچ کا مزہ کرکرا کردے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp