پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 300 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوپہر 12 بج کر 25 منٹ پر انڈیکس 163,680.30 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 268.64 پوائنٹس یعنی 0.16 فیصد کمی کا عکاس تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟
آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔
بھاری وزن رکھنے والے شیئرز جیسے حبکو، پاکستان اسٹیٹ آئل، نیشنل بینک، حبیب بینک، سوئی ناردرن گیس اور یونائیٹڈ بینک بھی منفی زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔
Market is down at midday 👇
⏳ KSE 100 is negative by -463.41 points (-0.28%) at midday trading. Index is at 163,485.53 and volume so far is 79.38 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/QCrXByvn4f— Investify Pakistan (@investifypk) May 5, 2026
ماہرین کے مطابق، سرمایہ کار مقامی سطح پر بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے اور عالمی توانائی بحران کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں، جو مالی سال کی سمت تبدیل کر سکتے ہیں۔
ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026 میں درآمدات میں اضافے کے باعث پاکستان کا تجارتی خسارہ 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس میں تقریباً 2,600 پوائنٹس کی کمی
ادھر خلیج میں پیر کے روز امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے لیے نئی کارروائیاں کیں اور سمندری ناکہ بندیوں کا سہارا لیا۔
یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم توانائی گزرگاہ سے پھنسے ہوئے جہازوں اور آئل ٹینکرز کو گزارنے کی کوششیں تیز کیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یعنی پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان غالب رہا، تاہم عالمی تیل منڈی میں اتار چڑھاؤ اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد سست پڑ گیا۔
اس روز کے ایس ای 100 انڈیکس 954.77 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد اضافے کے ساتھ 163,948.94 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: غیر یقینی عالمی صورتحال اور مہنگی مانیٹری پالیسی، اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں
عالمی سطح پر بھی منگل کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں کمی دیکھی گئی، جبکہ تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہنے کے باوجود کچھ کم ہوئیں۔
ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک انڈیکس 0.3 فیصد نیچے رہا، جبکہ آسٹریلیا میں شیئرز 0.4 فیصد گر گئے۔ جاپان اور جنوبی کوریا کی مارکیٹس تعطیل کے باعث بند رہیں۔














