امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات زیادہ سود مند ہے۔
امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا اور چین کے تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں اور دونوں کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فوجی اعتبار سے ایران قریباً ختم ہو چکا ہے، جبکہ چین وینزویلا اور ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ وہ رواں ماہ چین کا اہم دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے متوقع ہے۔ اس ملاقات میں تجارت، ٹیکنالوجی اور ایران سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ چین کے دورے پر جا رہے ہیں، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے۔














