اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی بطور جج تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی بطور جج تعیناتی کے خلاف درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔

عدالت کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کے مؤقف کو بے بنیاد اور ہتک آمیز قرار دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی حاضر سروس جج کے خلاف غیر مصدقہ الزامات عدلیہ کی آزادی اور وقار کو متاثر کرتے ہیں اور بادی النظر میں یہ رویہ توہینِ عدالت کے دائرے میں بھی آ سکتا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ ججز کے کنڈکٹ یا عدالتی فیصلوں سے متعلق معاملات کے لیے قانونی فورمز موجود ہیں، جبکہ مبینہ بدعنوانی یا مس کنڈکٹ کی تحقیقات کا اختیار صرف سپریم جوڈیشل کونسل کے پاس ہے۔

درخواست گزار کو آئندہ احتیاط سے کام لینے کی ہدایت دی گئی ہے اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا تبادلہ حال ہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سندھ ہائیکورٹ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp