امریکی ایئر لائنز کا بڑا فیصلہ، اب مسافروں کو مفت کھانا اور مشروبات نہیں ملیں گے

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی معروف فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز نے اپنی سروس پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے مختصر فاصلے کی پروازوں پر مسافروں کے لیے مفت کھانے اور مشروبات کی فراہمی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ آپریشنل اخراجات میں کمی اور پروازوں کے دوران سروس کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ڈیلٹا ایئر لائنز نے بتایا کہ وہ اپنے ان فلائٹ فوڈ اینڈ بیوریج سروس میں تبدیلیاں کر رہی ہے، جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 450 پروازوں، یعنی لگ بھگ 9 فیصد فلائٹس سے یہ سہولت ختم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایئرلائنز نے کرائے آسمان پر پہنچا دیے، اب اندرون وبیرون ملک کرائے کیا ہوں گے؟

کمپنی کے ترجمان کے مطابق 19 مئی سے بورڈ پر مشروبات کی سروس میں تبدیلی کی جا رہی ہے تاکہ پورے نیٹ ورک میں مسافروں کو یکساں تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں موسمِ گرما میں جو مسافر ڈیلٹا ایئر لائنز کی مختصر پروازیں کریں گے، انہیں کھانے یا مشروبات کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

اٹلانٹا میں قائم اس ایئر لائن کے مطابق 349 میل یا اس سے کم فاصلے کی پروازوں پر مکمل طور پر کھانے اور مشروبات کی سروس بند کر دی جائے گی۔ ان روٹس میں لاس اینجلس سے سان فرانسسکو جیسے مقبول راستے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے امریکن ایئرلائنز کے پائلٹ کی تنخواہ منظرِ عام پر، سوشل میڈیا پر ہلچل

تاہم 350 میل یا اس سے زیادہ فاصلے کی پروازوں پر ڈیلٹا کمفرٹ اور ڈیلٹا مین کیبن کے مسافروں کو مکمل کھانے اور مشروبات کی سہولت فراہم کی جاتی رہے گی، جو کمپنی کی تقریباً 14 فیصد روزانہ پروازوں پر مشتمل ہیں۔

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ جن محدود پروازوں پر مشروبات کی سروس دستیاب نہیں ہوگی، وہاں بھی عملہ مسافروں کی خدمت اور رہنمائی کے لیے ہر وقت موجود رہے گا۔

البتہ ڈیلٹا فرسٹ کلاس کے مسافروں کے لیے تمام پروازوں پر مکمل سروس بدستور جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت اور برآمد کا نیا منصوبہ کیا ہے؟

نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ٹرمپ کے امن معاہدے کے اشارے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور کے ذریعے توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی