آسٹریلیا میں 24 کروڑ سال پرانا پراسرار آبی جاندار دریافت

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا میں ماہرین نے 24 کروڑ سال پرانے ایک نایاب اور پراسرار آبی جاندار کے ڈھانچے کی شناخت کرلی، جو کئی دہائیوں تک ایک باغ کی دیوار میں نصب رہا۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ اور حیاتیاتی تحقیق کرنے والے اداروں کے مطابق اس قدیم جاندار کو ’اریناریپٹن سپیناٹس‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے معنی ’ریتیلا رینگنے والا‘ بتائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی آرمی کیڈٹ نے آسٹریلیا میں ’بہترین غیر ملکی فوجی کیڈٹ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا

ماہرین کے مطابق یہ جاندار قریباً ایک اعشاریہ 2 میٹر لمبا تھا اور شکل میں دیوقامت آبی چھپکلی جیسا دکھائی دیتا تھا، تاہم اس کا جسم بھاری اور دانت نہایت نوکیلے تھے۔ یہ جانور قریباً 24 کروڑ سال قبل قدیم دور میں موجودہ سڈنی کے میٹھے پانیوں میں رہتا تھا۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس دریافت کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ جاندار کا قریباً مکمل ڈھانچہ اور جلد کے نشانات بھی محفوظ حالت میں ملے ہیں۔

ماہرِ آثارِ قدیمہ لاچلن ہارٹ کے مطابق یہ دریافت آسٹریلیا کی قدیم حیاتیاتی تاریخ کی اہم ترین دریافتوں میں شمار کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا کی نئی آرمی چیف کے شوہر اب کام پر بھی ان کا حکم مانیں گے

تحقیقی نتائج ایک معروف سائنسی جریدے میں شائع کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp