پاکستانی شوبز ستارے میٹ گالا 2026 میں کیسے پہنچے؟ دلچسپ انکشافات سامنے آگئے

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز شخصیات کی جانب سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیے گئے خیالی میٹ گالا 2026 کے ملبوسات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ Met Gala کے دوران سامنے آنے والے ان منفرد ڈیزائنز نے نہ صرف صارفین کو حیران کیا بلکہ فیشن میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے کردار پر بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اداکاروں اور ماڈلز نے اے آئی ٹولز کی مدد سے مختلف ملبوسات اور انداز تیار کیے، تاہم بیشتر ڈیزائنز کو صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل ملا۔ بعض افراد نے انہیں تخلیقی قرار دیا جبکہ کئی صارفین نے انہیں غیرمتوازن اور اصل تھیم سے ہٹ کر قرار دیا۔

اظفر رحمان کا منفرد انداز

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AZFAR RAHMAN (@azfu)

اداکار اظفر رحمان کا لباس ان چند ڈیزائنز میں شامل تھا جسے نسبتاً مثبت ردِعمل ملا۔ ان کا ’میٹ گالا لک‘ بارسلونا کی تاریخی عمارت لا پیڈریرا سے متاثر ایک سوٹ اور کیپ پر مشتمل تھا جسے ہسپانوی معمار Antoni Gaudí کے فنِ تعمیر سے جوڑا گیا۔ مبصرین کے مطابق یہ ڈیزائن تقریب کے ’فیشن بطور فن‘ کے تصور سے قریب دکھائی دیا۔

طوبیٰ صدیقی کا ’گوتھ ٹرک آرٹ‘ تجربہ

ماڈل و اداکارہ طوبیٰ صدیقی نے اپنے لباس میں دیسی ٹرک آرٹ اور گوتھک عناصر کو یکجا کرنے کی کوشش کی۔ سیاہ رنگ، کھوپڑیوں اور بھاری لوازمات سے مزین اس لباس کو سوشل میڈیا صارفین نے غیرمعمولی مگر متنازع انداز قرار دیا۔

صرحا اصغر کا آرٹ گیلری سے متاثر لباس

داکارہ صرحا اصغر کے لباس میں خالی تصویری فریم نمایاں تھے جسے بعض صارفین نے جدید سوشل میڈیا کلچر پر طنز قرار دیا جبکہ دیگر کے نزدیک یہ اے آئی کی حد سے زیادہ لفظی تشریح کی مثال تھی۔

حنا الطاف کا کلاسیکی انداز

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Altaf (@hinaaltaf)

حنا الطاف کا لباس روایتی اور کلاسیکی طرز کا حامل تھا، جس میں سنہری کڑھائی اور مینڈارن کالر نمایاں تھے۔ اگرچہ ناقدین کے مطابق یہ موجودہ میٹ گالا تھیم سے مطابقت نہیں رکھتا تھا تاہم کئی افراد نے اسے خوبصورت اور پہننے کے قابل ڈیزائن قرار دیا۔

احمد علی بٹ

 احمد علی بٹ کے اے آئی ڈیزائن میں سولر پینلز سے مزین پروں اور ’نو گیس‘ لکھے سلنڈر کے ذریعے توانائی بحران اور قابلِ تجدید توانائی کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp