’معرکہِ حق‘ ایک تاریخی جدوجہد، دشمن کے بحری برتری کے دعوے خاک میں مل گئے، ریئر ایڈمرل علی

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل علی نے کہا ہے کہ ’معرکہِ حق‘ کو ایک تاریخی اور ناقابلِ فراموش معرکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازع نے دشمن کی نام نہاد بحری برتری کا پول کھول دیا ہے۔

ریئر ایڈمرل علی کا کہنا تھا کہ معرکہ شروع ہونے سے قبل دشمن اپنی بحری صلاحیتوں پر حد درجہ نازاں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بحریہ اپنے دفاعی بجٹ کا ایک خطیر حصہ ہڑپ کر جاتی تھی اور ’میڈ ان انڈیا‘ سمیت ’نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر‘ اور ’بلیو واٹر نیوی‘ جیسے بڑے بڑے دعوے کیے جاتے تھے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب وقت آیا تو وہ پاکستان کے خلاف ہمت جمع کرنے میں مکمل ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا دہشتگردی بیانیہ دفن ہو چکا، معرکہ حق میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

 ترجمان کے مطابق بھارتی بحریہ نے ’معرکہِ حق‘ کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں اپنے جنگی بیڑے تعینات کرنے کی کوشش کی تھی جس کا بنیادی مقصد پاکستانی بحری اثاثوں کو نشانہ بنانا اور تجارتی راستوں (سی لائنز) میں رکاوٹ ڈال کر ملک کو معاشی نقصان پہنچانا تھا، تاہم پاک بحریہ کی فول پروف حکمت عملی کے باعث تمام آبی گزرگاہوں میں بحری ٹریفک بلاتعطل جاری رہی اور پاکستان کی تمام بندرگاہیں معمول کے مطابق فعال رہیں۔

 ریئر ایڈمرل علی نے انکشاف کیا کہ پاک بحریہ اپنے جدید ترین نگرانی کے نظام کے ذریعے دشمن کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ انہوں نے کہا ’پاک بحریہ اور پاک فضائیہ بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز ’وکرانت‘ کو نیست و نابود کرنے کے لیے پوری طرح تیار تھے، یہی وجہ تھی کہ بھارتی بحریہ اپنے محفوظ ٹھکانوں سے باہر نکلنے کی جرات نہ کر سکی۔‘

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کے دوران بھارت کے 8 طیارے مار گرائے، اسکور 8-0 رہا، ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف

 انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہشمند ضرور ہے لیکن اسے ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت یا ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں میں ذرا برابر بھی غافل نہیں ہے اور وطنِ عزیز کی سمندری سرحدوں کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی سی فوڈ برآمدات میں تاریخی اضافہ، پہلی بار 50 کروڑ ڈالر کا ہدف عبور

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

این ایف سی ایوارڈ میں کمی سے دبئی اور لندن کی پراپرٹی مارکیٹ پر فرق پڑنے کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا، مفتاح اسماعیل

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم