معرکہ حق کے دوران بھارت کے 8 طیارے مار گرائے، اسکور 8-0 رہا، ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف پراجیکٹس ایئر وائس مارشل طارق غازی نے کہا ہے کہ ‘آپریشن بنیان المرصوص’ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارت کے 8 جنگی طیارے تباہ کیے، جس کے بعد ‘اسکور 8-0’ ہو چکا ہے۔

راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل طارق غازی نے بتایا کہ تباہ کیے گئے بھارتی طیاروں میں 4 رافیل، ایک ایس یو-30، ایک مگ-29 اور ایک میراج 2000 شامل تھا، جبکہ ایک جدید اور مہنگا خودکار فضائی نظام بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: معرکہ حق کا ایک سال مکمل: ’پوری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا‘

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں پیشہ ورانہ مہارت اور جدید جنگی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار اور پُرعزم ہے، جبکہ شاہینوں کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے باعث دشمن پاکستانی فضائی حدود کے قریب بھی آنے کی ہمت نہ کر سکا۔

ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف کے مطابق سائبر فورس نے بھی معرکے میں اہم کردار ادا کیا اور دشمن کے کمیونیکیشن نظام کو ناکارہ بنا دیا، جبکہ دشمن کی ہر سرگرمی پر مسلسل نظر رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے ڈیجیٹل فٹ پرنٹس کو بھی ٹریک کیا، جس کے باعث بھارتی فورسز شدید دباؤ کا شکار رہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کا دہشتگردی بیانیہ دفن ہو چکا، معرکہ حق میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن آج تک یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ اس کے ساتھ آخر ہوا کیا، کیونکہ پاک فضائیہ نے جدید حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے دشمن کے جنگی طیارے مار گرائے اور اپنی فضائی برتری منوائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی