نامناسب گانا گانے کے الزامات، معذرت کے باوجود رقاصہ نورا فتحی سے انڈیا چھوڑنے کا مطالبہ

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ میں اپنی ڈانس پرفارمنسز کے لیے مشہور کینیڈین اداکارہ اور رقاصہ نورا فتحی کو متنازع گانے پر معافی مانگنے کے باوجود سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے، جہاں بعض صارفین نے ان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

34 سالہ نورا فتحی حال ہی میں نیشنل کمیشن فار ویمن کے سامنے پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے فلم کے ڈی: دی ڈیول کے گانے ‘سرکے چنر’ کے ہندی ورژن پر اٹھنے والے تنازع پر وضاحت دی۔ گانے کے بول اور مناظر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ‘فحش’ اور خواتین کی نامناسب عکاسی قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: نورا فتحی نے بالی ووڈ کے شادی شدہ جوڑوں کے راز کھول دیے

دہلی میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورا فتحی نے کہا، ‘میرا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن بطور فنکار مجھے اپنی ذمہ داری کا احساس ہے، اسی لیے میں نے تحریری طور پر معذرت کرلی ہے۔’

اداکارہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ تنازع کے بعد یتیم بچیوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کو واپس دینا ضروری ہے، اسی لیے انہوں نے چند یتیم لڑکیوں کی تعلیم کی کفالت کا فیصلہ کیا۔

تاہم معافی کے باوجود سوشل میڈیا پر ان کے خلاف غم و غصہ برقرار رہا۔ متعدد صارفین نے انسٹاگرام پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں ‘بھارت چھوڑنے’ کا مشورہ دیا جبکہ بعض نے ان پر ‘فحاشی پھیلانے’ کے الزامات بھی عائد کیے۔

یہ بھی پڑھیے: فٹبال میچ میں شرکت کے بعد نورا فتیحی کی اشرف حکیمی کے ساتھ تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں

اس سے قبل فلم میں نورا فتحی کے ساتھ کام کرنے والے اداکار سنجے دت بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوچکے ہیں اور انہوں نے بھی گانے پر معذرت کرتے ہوئے 50 قبائلی بچیوں کی تعلیم میں تعاون کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں