سعودی عرب میں ہجرتی پرندوں کے تحفظ کی کوششیں

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریاض میں ’عالمی ہجرتی پرندوں کا دن‘ منایا گیا جس کا مقصد ہجرت کرنے والے پرندوں کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ سعودی عرب اس حوالے سے ایک اہم ملک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ افریقی یوریشیائی پرندوں کے بڑے ہجرتی راستے پر واقع ہے۔

مزید پڑھیں: بحالی کے بعد 63 سمندری پرندے جدہ کے ساحل پر آزاد

سعودی عرب کا ’امام ترکی بن عبداللہ شاہی ریزرو‘ اس نظام کا اہم حصہ ہے، جو قریباً 91 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں 184 اقسام کے پرندے پائے جاتے ہیں اور یہ جگہ ہجرتی پرندوں کے لیے اہم آرام گاہ کے طور پر کام کرتی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق ویژن 2030 کے تحت ماحولیات کے تحفظ کو قومی ترجیح دی گئی ہے۔ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے افزائش نسل اور دوبارہ جنگل میں چھوڑنے کے منصوبے بھی جاری ہیں، جن میں نایاب پرندے شامل ہیں۔

قدرتی آبی ذرائع، محفوظ پودے اور شکار پر پابندی جیسے اقدامات ہجرتی پرندوں کی بقا میں مدد دیتے ہیں۔ نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی جیسے ڈرون اور تھرمل کیمرے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:لاہور چڑیا گھر میں 5 برس کے دوران 70 قیمتی جانور اور پرندے ہلاک ہونے کا انکشاف

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں ملک کے 30 فیصد زمینی اور سمندری علاقوں کو محفوظ بنانے کا ہدف ہے تاکہ سعودی عرب ہجرتی پرندوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بن سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش