جب بیانیے ٹکراتے ہیں اور حقائق کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو اصل معرکہ اعتبار اور سچائی کا بن جاتا ہے۔ اسی پس منظر میں پاکستان ٹی وی نے ایک خصوصی ڈاکیومنٹری پیش کی ہے جس کا عنوان ہے: ’بھارت کی ساکھ داؤ پر: پاکستان کی بیانیاتی کامیابی‘
یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق کی سالگرہ، اسلام آباد کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کا شاندار فلائی پاسٹ
یہ ڈاکیومنٹری گزشتہ سال کے معرکۂ حق اور آپریشن بنیانِ مرصوص کے تناظر میں اس امر کا جائزہ لیتی ہے کہ کس طرح معلوماتی جنگ نے خطے میں تیزی اختیار کی اور کیسے پاکستان نے تحمل، شواہد پر مبنی مؤقف اور مضبوط حکمتِ عملی کے ذریعے منفی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کا مؤثر جواب دیا۔

پروگرام اس بات کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ میڈیا، عوامی تاثر اور حقیقت کے درمیان کشمکش میں کس طرح بیانیہ سازی ایک اہم ہتھیار کے طور پر سامنے آئی، اور اس دوران حقائق کی اہمیت مزید نمایاں ہو کر سامنے آئی۔
یہ خصوصی ڈاکیومنٹری آج رات 7:05 بجے پاکستان ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔













