اینویڈیا کے جدید ترین چپس امریکا سے چین اسمگل کیسے ہوئے؟ پہلی بار تفصیلات سامنے آگئیں

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی حکام کو شبہ ہے کہ اینویڈیا کے جدید اے آئی چپس تھائی لینڈ کے ذریعے اسمگل کرکے چین پہنچائے گئے، جن کے آخری خریداروں میں علی بابا گروپ بھی شامل ہوسکتا ہے۔ یہ انکشاف بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے جس میں معاملے سے واقف ذرائع کا حوالہ دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے قومی مصنوعی ذہانت منصوبے سے منسلک ایک کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے اربوں ڈالر مالیت کے ایسے سرورز کی منتقلی میں مدد دی جن میں اینویڈیا کے جدید چپس نصب تھے۔ یہ سرورز سپر مائیکرو کمپیوٹر نے تیار کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ای کامرس سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری، علی بابا کی کمپنی کو گرین سگنل

امریکی پراسیکیوٹرز نے اس معاملے میں ایک جنوب مشرقی ایشیائی کمپنی کو ‘کمپنی ون’ قرار دیا، جسے بلوم برگ نے بینکاک میں قائم ‘اوبون کارپوریشن’ بتایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2.5 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اے آئی ٹیکنالوجی چین منتقل کی گئی، جس میں سے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیل صرف اپریل سے مئی 2025 کے درمیان ہوئی۔

اینویڈیا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے شراکت داروں سے سخت قوانین کی پابندی کی توقع رکھتی ہے اور حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر برآمدی ضوابط پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔

دوسری جانب علی بابا گروپ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا سپر مائیکرو، اوبون یا کسی تیسرے فریق بروکر سے کوئی کاروباری تعلق نہیں اور اس کے ڈیٹا سینٹرز میں ممنوعہ اینویڈیا چپس استعمال نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: چین کے اے آئی ماڈلز نے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

واضح رہے کہ امریکا نے 2022 میں قومی سلامتی کے خدشات کے باعث چین کو جدید اینویڈیا چپس کی برآمد پر پابندی عائد کردی تھی تاکہ انہیں فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی