حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو خوشخبری سنا دی

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی 2026 کو متوقع ہے، تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام مسلم سرکاری ملازمین کو مئی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پینشن 20 مئی تک ادا کر دی جائیں گی۔

محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہ عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp