وزیراعظم شہباز شریف کا 10 مئی کو معرکہ حق کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے 10 مئی کو ’معرکہ حق‘ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہر سال بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

پاکستان مونومنٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صدر مملکت، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل، ایئر چیف، نیول چیف، وفاقی وزرا، کابینہ ارکان، مختلف ممالک کے سفرا اور شہدا کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے معرکہ حق کو عظیم کامیابی میں بدل دیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، تاہم پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور عالمی سطح پر شفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔

انہوں نے کہاکہ بزدل دشمن نے رات کے وقت مساجد اور شہری آبادی کو نشانہ بنا کر جنگ مسلط کی، جس کا مسلح افواج نے بھرپور جواب دیا۔ بھارت آج تک پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت قابلِ فخر ہے اور اسے سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے سپہ سالار کو سلام پیش کرتی ہے۔ فضائیہ کی جرات اور میزائلوں کی درست نشانے بازی نے دشمن کو شدید نقصان پہنچایا، جس کے بعد 4 گھنٹوں کے اندر بھارت جنگ بندی کی درخواست پر مجبور ہوگیا۔

واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان مونومنٹ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر مملکت آصف زردری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ، ایک سیکیورٹی شہید، ایک زخمی

ڈیپ سیک کی نئی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش، مصنوعی ذہانت کی صلاحیت بڑھانے کا منصوبہ

دہشتگرد عناصر کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا : سرفراز بگٹی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، عسکری اعزاز سے نواز دیا گیا

پاکستان کا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی مضبوط حمایت کا اعادہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم