عالمی اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان کے دونوں کھلاڑی دوسرے مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پام ہلز پی ایس اے عالمی اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی دوسرے مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکے اور ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

مصر میں جاری 71 ہزار ڈالر مالیت کی چیمپین شپ میں پاکستان کے عالمی نمبر 28 اور عالمی انڈر 23 چیمپین نور زمان کو میزبان ملک کے عالمی جونیئر چیمپیئن اور عالمی نمبر 8 محمد ذکریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مصری کھلاڑی نے یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: نور زمان کی شاندار کامیابی، عالمی اسکواش چیمپیئن شپ کے دوسرے مرحلے میں رسائی

محمد ذکریا نے پہلا گیم 4-11، دوسرا 5-11 جبکہ تیسرا گیم بھی 5-11 سے جیت کر نور زمان کی ایونٹ میں پیش قدمی روک دی۔

دوسری جانب پاکستان کے عالمی نمبر 46 محمد اشعب عرفان بھی پری کوارٹر مرحلے میں ناکام رہے۔ انگلینڈ کے ناتھن لیک نے انہیں مسلسل 3 گیمز میں شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ناتھن لیک نے پہلا گیم 3-11، دوسرا 12-14 اور تیسرا 10-12 سے اپنے نام کیا اور یوں پاکستانی کھلاڑی کا عالمی چیمپیئن شپ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp