گوادر بندرگاہ پر ایک اور کارگو جہاز کامیابی سے لنگر انداز، ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں اضافہ

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور چودھری نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ پر ایک اور کارگو جہاز کامیابی سے لنگر انداز ہو گیا ہے، جو خطے میں اس بندرگاہ کے بڑھتے ہوئے کردار کی واضح علامت ہے۔

مزید پڑھیں:چینی شہریوں کے یقینی تحفظ کے لیے 22 ایکڑ اراضی گوادر بندرگاہ اور فری زون کی سیکیورٹی کے لیے مختص کر دی گئی

اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ایم وی یوان ہانگ ویئے 11 مئی 2026 کو صبح 10 بج کر 15 منٹ پر گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔

وفاقی وزیر کے مطابق جہاز پر قریباً 34 ہزار ٹن سامان اور 20 ہزار کے قریب مختلف اشیا موجود تھیں، جو ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں کے تحت اتاری جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس جہاز پر موجود سامان ابو ظہبی اور کویت کے لیے ہے، جسے گوادر بندرگاہ کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔

محمد جنید انوار چوہدری نے اس پیشرفت کو خطے کی بحری تجارت میں گوادر کے بڑھتے ہوئے کردار کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں بین الاقوامی سطح پر بندرگاہ کی سہولیات اور اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر اعتماد کی عکاس ہیں۔

مزید پڑھیں: گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان، جلد پاکستان سے معاہدے پر دستخط کرے گا

انہوں نے کہا کہ حکومت بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عالمی شپنگ ٹریفک کو متوجہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘