پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ سپارکو نے بتادیا

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپارکو نے پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالحج 1447 ہجری کا نیا چاند 17 مئی کو رات ایک بج کر ایک منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو 22 مئی تک ادائیگی کا حکم

اعلامیے کے مطابق 17 مئی کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر قریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان قریباً 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ ان فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 17 مئی کی شام ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، بشرطیکہ موسم صاف اور افق کے قریب حدِ نگاہ بہتر ہو۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے لیے 6 مویشی منڈیاں قائم، شہری صرف سرکاری منڈیوں سے ہی جانور خریدیں، انتظامیہ

ادارے کے مطابق یکم ذوالحج 18 مئی بروز پیر متوقع ہے جو ماہِ ذوالقعدہ کے اختتام کی علامت ہوگا۔ تاہم ذوالحج کے چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی