سال بھر میں ہائی بیم اور غیرقانونی لائٹس استعمال کرنے پر 14 کروڑ سے زائد جرمانے

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی شاہرات و موٹروے پولیس کی جانب سے ہائی بیم اور غیر قانونی تیز روشنی والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق یکم جنوری 2025 سے 15 دسمبر 2025 تک ہیڈلائٹس ہائی بیم پر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے پر ایک لاکھ 45 ہزار 494 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’قانون یورپ والے اور سہولیات یوگنڈا جیسی‘، چالان کرنے پر شہری ٹریفک پولیس پر برس پڑا

ہائی بیم اور غیر قانونی تیز روشنی استعمال کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز پر ایک سے 5 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا گیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر 14 کروڑ 54 لاکھ 94 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سائیڈ شیشے ہونے کے باوجود 500 کا چالان کیوں؟ شہری کا موٹروے پولیس کے خلاف احتجاج

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ تیز اور غیر معیاری لائٹس دیگر ڈرائیورز کے لیے عارضی نابینا پن جیسی صورتحال پیدا کرتی ہیں، جس سے حادثات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق رات کے وقت مناسب لائٹس استعمال نہ کرنے اور روشنی کے مقررہ اصولوں کی خلاف ورزی پر بھی ہزاروں چالان کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp