پینٹاگون کے اعدادوشمار: ایران کے خلاف جنگ میں امریکا نے کتنے ارب ڈالر صرف کردیے، کیا اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ کم پڑگیا؟

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے کانگریس کو بتایا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں پر اب تک تقریباً 29 ارب ڈالر کے اخراجات ہو چکے ہیں جو 2 ہفتے قبل بتائے گئے اندازے سے 4 ارب ڈالر زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون نے 80 برس پرانے راز افشا کردیے، اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلیں بالاخر جاری

یہ تازہ اعداد و شمار ایوانِ نمائندگان کی دفاعی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے گئے جس میں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ڈین کین اور پینٹاگون کے کمپٹرولر جولز ہرست سوم نے شرکت کی۔

جولز ہرست نے قانون سازوں کو بتایا کہ اس وقت یہ لاگت 25 ارب ڈالر تھی لیکن ہماری ٹیم مسلسل نظرثانی کر رہی ہے اور اب اندازہ ہے کہ یہ تقریباً 29 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ فوجی سازوسامان کی مرمت اور تبدیلی کے اخراجات اور خطے میں امریکی افواج کی مجموعی آپریشنل لاگت میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔

جنگی اخراجات پر سیاسی دباؤ

پینٹاگون نے اس سے قبل 29 اپریل کو بتایا تھا کہ 2 ماہ کی کارروائیوں میں اخراجات تقریباً 25 ارب ڈالر تھے۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ وسط مدتی انتخابات سے قبل سیاسی دباؤ کا سامنا ہے اور ڈیموکریٹس اس جنگی اخراجات کو اندرونی معاشی مسائل اور مہنگائی سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ۔

سماعت کے دوران قانون سازوں نے پینٹاگون حکام سے مطالبہ کیا کہ جنگی اخراجات کی مزید تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے جواب دیا کہ جب ضرورت ہوگی اور مناسب ہوگا، ہم دستیاب معلومات شیئر کریں گے۔

اسلحہ اور فوجی تیاری

اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ ایران کے ساتھ تنازع کے دوران امریکی میزائل اور گولہ بارود کے ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

تاہم پیٹ ہیگستھ نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گولہ بارود کے ذخائر سے متعلق باتوں کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ ہمیں اپنے ذخائر کا مکمل علم ہے اور ہمارے پاس کافی مقدار موجود ہے۔

جنگ بندی اور مستقبل کی حکمت عملی

ہیگستھ نے کہا کہ خلیج عمان میں کشیدگی کے باوجود ایران کے ساتھ جنگ بندی ابھی تک برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی جاری ہے جبکہ مذاکرات بھی چل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج مختلف ممکنہ حالات کے لیے تیار ہے خواہ وہ کارروائی میں اضافہ ہو، انخلا ہو یا فوجی حکمت عملی میں تبدیلی۔

دفاعی بجٹ میں اضافہ

ہیگستھ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مجوزہ 1.5 کھرب ڈالر کے دفاعی بجٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی فوجی صلاحیتوں کو بحال کرنے کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکی دفاعی صنعت کو دوبارہ مضبوط بنا رہے ہیں تاکہ دنیا کی سب سے طاقتور فوج برقرار رکھی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ