بندرگاہوں کو علاقائی ٹرانزٹ حب بنانے کے اقدامات تیز، وفاقی وزیر بحری امور

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری سے شپنگ لائنز اور ٹرمینل آپریٹرز کے نمائندگان نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بندرگاہوں کی تیاریوں اور سمندری تجارت سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:گوادر کو علاقائی لاجسٹک حب بنانے کا آغاز، شپنگ کمپنیوں کے لیے خصوصی مراعات

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہوں کو علاقائی ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ بلا تعطل سمندری تجارت اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈر کنیکٹیویٹی کو مستحکم بنانے اور کاروباری طریقہ کار کو مزید آسان کیا جائے گا، جبکہ ریگولیٹری چیلنجز کے حل اور مؤثر رابطہ کاری کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق بندرگاہوں کی استعداد بڑھانے اور لاجسٹکس نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو روسی مارکیٹ تک رسائی، سی فوڈ ایکسپورٹ میں بڑی پیش رفت

اس موقع پر ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کہ کراچی بندرگاہ کی جدیدکاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ کراچی پورٹ پر گاڑیوں کی ہینڈلنگ کے لیے اضافی جگہ بھی مختص کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp