اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، کار اور موٹر سائیکل چور گروہ کے 2 ملزمان گرفتار

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کی جانب سے منظم، مربوط اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 مسروقہ گاڑیاں، 4 موٹر سائیکلیں اور 7 قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے کار اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت حضرت علی اور دانیال امجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے بتایا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد عثمان طارق بٹ نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد

انہوں نے مزید کہا کہ کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘