کویت کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی تعریف

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اور روابط کے فروغ کے لیے کی جانے والی امن کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کی بندش کے عالمی معیشت پر ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ صورتحال کے پرامن اور دیرپا حل کی امید کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر حکومت پاکستان کی خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے تمام سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟