دلجیت دوسانجھ نے انڈیا چھوڑ کر امریکی شہریت حاصل کر لی؟

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دلجیت دوسانجھ ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں ان کی شہریت اور سفری دستاویزات سے متعلق متعدد دعوؤں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارتی میڈیا میں یہ سوال زیر گردش ہے کہ آیا معروف گلوکار نے انڈیا چھوڑ کر امریکی شہریت اختیار کر لی ہے یا نہیں۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں ان کے سفر اور رہائش کے حوالے سے کئی دعوے کیے جا رہے ہیں، تاہم اب تک کسی بھی سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور صارفین میں تجسس اور قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے مبینہ طور پر امریکی شہریت حاصل کر لی ہے اور وہ ستمبر 2022 سے امریکی پاسپورٹ پر سفر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کنسرٹ تنازع: دلجیت دوسانجھ نے ‘خالصتان جھنڈوں’ اور مداحوں کو ہراساں کرنے پر خاموشی توڑ دی

 بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ اس وقت اپنے AURA ورلڈ ٹور 2026 کے سلسلے میں شمالی امریکہ میں موجود ہیں اور ان کے سفری دستاویزات اور رہائشی حیثیت سے متعلق متعدد قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت میں داخلے کے لیے ای ویزا استعمال کرتے ہیں۔ بعض میڈیا اداروں کے مطابق ان کا آخری معلوم بھارتی پاسپورٹ 2018 میں ممبئی میں جاری ہوا تھا جبکہ اس سے قبل ایک پاسپورٹ زیمبیا میں بھی جاری کیے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔

مزید رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ سندیپ کور کے پاس امریکی شہریت ہے اور گلوکار کیلیفورنیا میں ایک بنگلے کے مالک بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’جتنے مرضی پرچم لہرا لیں‘، دلجیت دوسانجھ کا کنسرٹ میں خالصتان کے جھنڈے لہرانے پر ردعمل

دلجیت دوسانجھ کا فنی سفر جاری ہے اور ان کی نئی فلم ’میں واپس آؤں گا‘ جون میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔ وہ حال ہی میں امریکی معروف ٹاک شو The Tonight Show Starring Jimmy Fallon میں اپنے گانے ’مورنی‘ پر بھنگڑا پرفارمنس کے باعث بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp