پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 133 رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے سیریز 3 صفر سے جیت لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ویمنز نے مینز ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹی 20 میچ میں 237 رنزکا ہائیسٹ ٹوٹل
جمعے کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کو 224 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم مہمان ٹیم 17 اعشاریہ ایک اوورز میں محض 90 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح پاکستان نے میچ 133 رنز سے جیتتے ہوئے سیریز بھی 3 صفر سے اپنے نام کرلی۔
زمبابوے کی بیٹر کیلیس 13 گیندوں پر 32 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال 20 رنز کے 3 جبکہ نشرا سندھو 21 رنز کے بدلے 2 وکٹیں لے کر نمایاں بولرز رہیں۔
قبل ازیں پکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے تیسرے ٹی20 میچ میں ایک شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر 62 ناٹ آؤٹ اسکور کرکے اپنی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف 223 رنز کے بڑے مجموعے تک پہنچا دیا۔
ثنا کی یہ زوردار اننگز خواتین ٹی20 میں سب سے تیز نصف سینچری کے طور پر بھی ریکارڈ ہوئی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 326.31 رہا۔ اس دھواں دار کھیل نے میچ کے آخری اوورز میں پاکستان کی اننگز کا نقشہ بدل دیا۔ سائرہ جبین نے بھی کپتان ثنا کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 32 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بناکر اپنی ٹیم کو ایک مناسب اسکور کرنے میں مدد دی۔
یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں صفر 3 سے ہرایا تھا جبکہ قومی ٹیم نے اب ٹی 20 سیریز میں بھی 3 صفر سے کامیابی سمیٹ لی۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے۔
اوپننگ بلے باز منیبہ علی (22 رنز 17 گیندوں پر) اور عائشہ ظفر (45 رنز 28 گیندوں پر) نے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس کے بعد سائرہ جبین نے اہم اننگز کھیلی اور 32 گیندوں پر 50 ناٹ آؤٹ رہی۔
مزید پڑھیے: ویمنز ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو وائٹ واش کرکے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی
لیکن اننگز کی ہیرو کپتان فاطمہ ثنا بنیں جو 5ویں نمبر پر آ کر زمبابوے کی بولنگ پر تباہ کن حملے کرتی نظر آئیں۔
An incredible 1️⃣9️⃣-ball 6️⃣2️⃣* from @imfatimasana takes Pakistan to their second-highest T20I total! 💪
Sign up now: https://t.co/Z0RXSR7gYM
iOS app: https://t.co/RpeYQPshnh
Android app: https://t.co/5mBlUcoG8g#PAKWvZIMW | #BackOurGirls | #JeetKaSafar pic.twitter.com/1q7z8UlNNW— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 15, 2026
ان کی 62 ناٹ آؤٹ اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جس کی بدولت پاکستان کی رن ریٹ 11.15 رنز فی اوور تک پہنچ گئی۔ ارم جاوید نے بھی 20 گیندوں پر 29 رنز کا قیمتی کردار ادا کیا قبل ازیں 16ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیے: دوسرا ٹی20: پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو 67رنز سے شکست دے دی
زمبابوے کی طرف سے لینڈوکوہلے مابھیررو نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں لے کر 36 رنز دیے جبکہ بیلاوڈ بیزا نے 35 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔













