کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت، عدالت کا کے الیکٹرک پر بھاری ہرجانہ

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی مقامی عدالت نے بارش کے دوران بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آنے سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے کے الیکٹرک کو متاثرہ خاندان کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔  عدالت نے قرار دیا کہ عوامی مقامات پر بجلی کے نظام کو محفوظ بنانا بجلی فراہم کرنے والے ادارے کی بنیادی ذمے داری ہے اور اس معاملے میں غفلت واضح طور پر ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیپرا نے کے الیکٹرک پر کروڑوں روپے جرمانہ کیوں عائد کیا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیئر سول جج وسطی نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ بجلی سے متعلق اداروں پر شہریوں کے تحفظ کی غیر معمولی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر بجلی کے کھمبے پر دیگر اداروں کی تاریں بھی موجود ہوں تب بھی کے الیکٹرک اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام اور عوامی مقامات کو محفوظ بنانا کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے، جبکہ کسی عوامی مقام پر نصب پول میں کرنٹ کا موجود ہونا بذاتِ خود غفلت کا ثبوت تصور کیا جائے گا۔

فاضل جج نے حکم دیا کہ کے الیکٹرک 90 روز کے اندر دعویٰ کنندگان کو مکمل ہرجانہ ادا کرے۔ فیصلے کو شہریوں کے تحفظ اور ادارہ جاتی ذمہ داری کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 2019 میں شہری شیخ سعد بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ مقدمے کے مطابق علاقہ مکینوں نے پہلے ہی بجلی کے پول میں کرنٹ ہونے کی شکایت کے الیکٹرک کو کی تھی، تاہم بروقت کارروائی نہ ہونے کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم