مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، نواز شریف کی ہدایت

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں 27 نئے سہولت بازار جولائی تک مکمل کرنے کا ہدف، روزگار اور عوامی ریلیف میں اضافہ ہوگا: مریم نواز شریف

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے جاتی عمرہ میں ملاقات کی، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اسحاق ڈار نے نواز شریف کو بجٹ کی تیاریوں اور اہم نکات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر نواز شریف نے زور دیا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور ریلیف فراہم کرنا ہونی چاہیے جبکہ مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں استحکام آنے سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف اور ذہنی سکون ملے گا۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایسی معاشی حکمت عملی اپنائی جائے جس سے عام آدمی پر مالی دباؤ کم سے کم ہو۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاست سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘