گانجا کا پیکٹ مانگنے کے لیے نوجوان موبائل ٹاور پر چڑھ گیا

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک نوجوان گانجا (منشیات) کا پیکٹ مانگنے کے لیے موبائل ٹاور پر چڑھ گیا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق کا جشن: قطر کے شہر لوسیل میں واقع ٹوئن ٹاورز بھی سبز ہلالی رنگ سے روشن

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع پراکاسم میں ہنومنتھو نامی نوجوان موبائل ٹاور پر چڑھ گیا اور بلند آواز میں گنجا فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا رہا۔ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہوگئے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ نوجوان ٹاور سے چھلانگ نہ لگا دے۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان مسلسل مقامی زبان میں فریاد کرتا رہا کہ اسے گانجا کا ایک پیکٹ لا کر دیا جائے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اسے خطرناک بلندی پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور کئی گھنٹوں کی کوششوں اور مذاکرات کے بعد نوجوان کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔ بعد ازاں اسے طبی معائنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: نوجوان نے ٹوتھ پک سے 17 فٹ بلند ایفل ٹاور بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان ذہنی دباؤ یا منشیات کے استعمال کے باعث اس حرکت پر آمادہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی