ہسپانوی اداکار جیویر بارڈیم کا ٹرمپ، پیوٹن اور نیتن یاہو پر بڑا الزام

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کانز فلم فیسٹیول میں اس وقت غیر معمولی سیاسی اور سماجی بحث نے جنم لیا جب ہسپانوی اداکار جیویر بارڈیم نے اپنے ایک سخت اور دوٹوک بیان میں عالمی طاقتور رہنماؤں اور ’ٹاکسک مردانگی‘ کے رجحان کو موجودہ دور کے تشدد اور جنگوں کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔

ہسپانوی اداکار نے کہا کہ ’ٹاکسک مردانگی‘ کا رجحان دنیا میں جنگوں کے آغاز کی ایک بڑی وجہ ہے اور اس کے اثرات بعض عالمی رہنماؤں میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں جن میں ڈونلڈ ٹرمپ، ولادیمیر پیوٹن اور نیتن یاہو شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anadolu English (@anadoluagency)

برطانوی اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ جیویر بارڈیم نے یہ بات ایک پریس کانفرنس میں کہی جہاں وہ اپنی نئی فلم ’دی بیلووڈ‘ کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے۔ اداکار نے اپنے فلمی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جارحانہ اور پرتشدد رویوں کی جڑیں ’زہریلی مردانگی‘ میں پیوست ہوتی ہیں جو بعض اوقات گھریلو تشدد اور سنگین جرائم بلکہ جنگوں تک کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں امریکہ، روس اور اسرائیل کے رہنماؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان طرزِ عمل میں بھی اسی سوچ کے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ اداکار کے اس بیان نے نہ صرف فلمی حلقوں میں ہلچل مچا دی بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی بھی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:  فلسطین کی حمایت کرنے پر میلیسا بیریرا پر کیا بیتی؟ اداکارہ نے پہلی بار کھل کر گفتگو کی

بارڈیم نے 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر کھل کر تنقید کی ہے۔ ان کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں فلسطینی علاقے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے جس کے حوالے وہ غزہ کے صحت حکام کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ ان کی سیاسی اور سماجی رائے کے باوجود انہیں کام کے مواقع مل رہے ہیں اور ان کے مطابق اس کی وجہ عالمی بیانیے میں تبدیلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp