ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے، جس کے مطابق شمالی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری جبکہ جنوبی حصوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 23 مئی تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف حصوں میں بھی اسی نوعیت کی موسمی سرگرمیوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

اسی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ 19 مئی سے سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور ان علاقوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 26 مئی کے دوران بعض مقامات پر درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں صحت کے مسائل بڑھنے کا امکان ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اور جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی سے بچیں۔

ادارے نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے پگھلنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش