وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دہشتگردی میں اضافے کے ذمہ دار قرار، سوشل میڈیا پوسٹ میں سنگین الزامات عائد

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے کے پیش نظر عوامی سطح پر یہ بحث چل پڑی ہے آخر اس کا ذمہ دار کون ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں، اور کہا گیا ہے کہ سہیل آفریدی نے کبھی بھی دہشتگردی کی کھل کر مذمت نہیں کی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات میں 138 شہری شہید ہوئے، سی ٹی ڈی

یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بارہا دہشتگردوں سے متعلق ملے جلے اور متضاد بیانات دیے جس سے عوام میں کنفیوژن پیدا ہوئی۔

پوسٹ کے مطابق سہیل آفریدی سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں کبھ کبھار ہی شریک ہوتے ہیں۔

یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے پاکستان میں دہشتگردی میں افغان طالبان کے کردار کی کبھی مذمت نہیں کی۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سہیل آفریدی نہ صرف دہشتگردی کی مذمت نہیں کرتے بلکہ یہ تاثر بھی دیتے ہیں کہ دہشتگردی کے پیچھے فوج کا کردار ہے، جسے ہزاروں شہدا سے غداری قرار دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا بیانیہ مسلح افواج کو کمزور اور دہشتگردوں کو مضبوط کرتا ہے۔ وہ مسلسل دہشتگردوں کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے گورننس ریکارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی ناقص حکمرانی سے فتنہ الخوارج کو جگہ ملی اور ریاستی رٹ کمزور ہوئی۔

مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس کی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات میں مبینہ غفلت سے خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں دہشتگردی کے خلاف قومی سطح پر یکجہتی کی ضرورت ہے، تاہم ان کی مبینہ ناکامی نے عوام کو متحد کرنے کے بجائے تقسیم کیا، جس کے نتیجے میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق کے اثرات، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی

سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا خیبرپختونخوا کے عوام ایک ایسے چیف ایگزیکٹو کے مستحق ہیں جو اس تمام تر صورت حال سے نمٹنے میں ناکام ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم