امریکی جوڑے کا اپنا گھر بیچ کر سمندری کشتی میں زندگی بسر کرنے کا حیران کن فیصلہ

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے روایتی طرزِ زندگی ترک کرکے گزشتہ ایک دہائی سے سمندری کشتی میں زندگی گزارنے کا انتخاب کر رکھا ہے جہاں وہ دنیا بھر کے ساحلی علاقوں کی سیر کے ساتھ آزاد زندگی بسر کر رہے ہیں۔

چارلی اولیور اور مشیل ڈینٹن نے 1990 کی دہائی میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ خواب دیکھا تھا کہ وہ ایک دن سیل بوٹ پر رہتے ہوئے دنیا کی سیر کریں گے۔ کئی برسوں کی منصوبہ بندی اور بچت کے بعد دونوں نے 2016 میں کولوراڈو کے شہر بولڈر میں واقع اپنا گھر فروخت کیا اور ’راسکل‘ نامی 41 فٹ طویل سیل بوٹ خرید لی۔

یہ بھی پڑھیں: ’انسان بمقابلہ مشین‘ چیلنج: 10 گھنٹے کے مقابلے میں روبوٹس کو شکست کا سامنا

اس کے بعد سے دونوں ہر سال نومبر سے اپریل تک بہاماس کے مختلف جزیروں میں قیام کرتے ہیں، جبکہ گرمیوں کے مہینوں میں دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کرتے ہیں۔ اب تک وہ یورپ، ایشیا، افریقہ اور امریکہ کے 36 ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔

مشیل ڈینٹن جو ماضی میں وکالت کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ سمندر کی زندگی انہیں آزادی اور فطرت کے قریب رہنے کا احساس دیتی ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے طالب علمی کے زمانے میں ہی جلد ریٹائرمنٹ کا منصوبہ بنایا تھا اور اسی مقصد کے لیے طویل عرصے تک سادگی اختیار کرکے بچت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ساس کی ڈانٹ پر شوہر کی خاموشی، خاتون طلاق پر غور کرنے لگی

چارلی اولیور کا کہنا ہے کہ ان کے لیے ریٹائرمنٹ کا مطلب صرف آرام نہیں بلکہ سفر، مہم جوئی اور اپنی پسند کے مشاغل میں وقت گزارنا ہے۔ تاہم اس طرزِ زندگی کے ساتھ کئی مشکلات بھی وابستہ ہیں۔ جوڑے کے مطابق کشتی کی دیکھ بھال، خراب موسم، محدود سہولیات اور مسلسل منصوبہ بندی ان کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں۔

اولیور کہتے ہیں کہ ’یہ زندگی صرف غروبِ آفتاب اور کاک ٹیلز تک محدود نہیں۔ سمندر میں رہنا صبر، محنت اور برداشت کا تقاضا کرتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: جنوب مشرقی ایشیا میں مٹرگشتی کرنے والا آخری دیوہیکل ڈائناسور دریافت

دونوں نہایت سادہ انداز میں زندگی گزارتے ہیں۔ ان کی کشتی سولر توانائی سے چلتی ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت محدود سیٹلائٹ کنکشن کے ذریعے دستیاب ہے۔ وہ زیادہ تر وقت کھلے پانی میں لنگر انداز رہتے ہیں اور غیر ضروری اخراجات سے گریز کرتے ہیں۔

2023 میں اس جوڑے نے واشنگٹن کے شہر کلی ایلم میں ایک گھر بھی خرید لیا تاکہ سمندری سفر کے دوران خشکی پر بھی ان کا ایک مستقل ٹھکانہ موجود رہے۔

یہ  بھی پڑھیں: ایتھوپیا میں انسانوں اور لکڑ بگھوں کی انوکھی دوستی، شہروں کی صفائی اور بیماریوں کے خاتمے میں اہم کردار

حال ہی میں انہوں نے ایک نئی 34 فٹ موٹر یاٹ خریدی ہے جس کے ذریعے اب وہ امریکہ اور کینیڈا کے شمالی ساحلی علاقوں، بشمول الاسکا اور برٹش کولمبیا کی سیر کا ارادہ رکھتے ہیں۔

57 سالہ ڈینٹن  ہے کا کہنا ہے کہ سمندر کی یہ آزاد زندگی انہیں ذہنی سکون اور جوانی کا احساس دیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے اندر کے بوڑھے انسان کو اندر آنے نہیں دیتی‘ جبکہ اس دوران وہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ مضبوط دوستیوں کا رشتہ بھی قائم کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

کانگو میں ایبولا وبا شدت اختیار کرگئی، عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی انتباہ

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

اسرائیلی فوج کے لیے بھارتی اسٹیل کی ترسیل پر یورپی بندرگاہوں میں احتجاج

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا