انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔
🔼 Bangladesh move up to fifth place on the World Test Championship table after their 2-0 series win over Pakistan https://t.co/cWXuSsHjXo pic.twitter.com/f9RqOjIwUo
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 20, 2026
اس کامیابی کے بعد بنگلہ دیش نے پوائنٹس ٹیبل میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا اور اوپر چلا گیا، جبکہ پاکستان کو بڑا نقصان پہنچا مگر وہ 8ویں نمبر پر برقرار رہا۔
آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بھی ٹاپ 3 میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، 3 اہم فاسٹ بولرز شامل نہیں
بنگلہ دیش اس جیت کے بعد 5ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، جبکہ انڈیا چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔ انگلینڈ 7ویں اور ویسٹ انڈیز 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بھارت کے کپتان شبھمن گل کی قیادت میں ٹیم نے اب تک 9 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور انہیں آسٹریلیا، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اہم سیریز کھیلنی ہیں، جن کا مقصد فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔














