ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بین الاقوامی اُمور کے ماہر سینیٹر مشاہد حسین سید نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکی میں جان نہیں یہ بھارتی کاغذی شیر ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کی دھمکی اُن کے بغض، نفرت اور منفی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔

وہ جو کہتے ہیں کہ یہ بازو تیرے آزمائے ہوئے ہیں۔ ہم اِن کی قوّت دیکھ چُکے ہیں، اِن کو پھینٹی لگائی ہے جو اُن سے ہضم نہیں ہو رہی۔ وہ جنگ ہارے ہوئے ہیں اور بھارتی آرمی چیف کا بیان ایک ہارے ہوئے جنرل اور ہاری ہوئی سوچ کا بیان ہے۔

بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا خیال کیوں آیا؟

سینیٹر مشاہد حسین نے آر ایس ایس کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس بی جے پی کی سرپرست تنظیم ہے۔ اور اُس کی جانب سے مذاکرات کی بات کا آنا ایک اہم بات ہے۔ میرا خیال ہے کہ اُنہوں نے اب دیکھ لیا ہے کہ پاکستان کے بارے میں ہماری پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین کا سیاسی نظام عوامی فلاح پر مرکوز، جدیدیت کے فوائد عوام تک پہنچیں گے، مشاہد حسین سید

بھارت نے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوشش کی، پاکستان کو ڈرانے کی کوشش کی، پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، پھر پاکستان کے ساتھ لڑائی بھی کی اور مار بھی کھائی اور اب اُنہوں نے جو بین الاقوامی حالات کو دیکھا ہے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد اس خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔

بھارت کا سکیورٹی کونسل کا مستقل رُکن بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت سفارتی طور پر تنہا ہو چُکا ہے اور اِس لیے اُس کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا کہ وہ سلامتی کونسل کا مستقِل رُکن بنے۔ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو وہ نہیں مانتے۔ سندھ طاس معاہدے کو وہ نہیں مانتے، ہمسایوں کے ساتھ معمول کے تعلقات رکھنے پر وہ یقین نہیں رکھتے۔ اس لیے بھارت نہ صرف اس وقت اس خطے بلکہ دنیا میں سفارتی تنہائی کا شکار ہے۔ بھارتی کی جتنی کمزور سفارتی پوزیشن اس وقت ہے شاید تاریخ میں کبھی نہ تھی یا شاید 1962 میں تھی جب نہرو کے زمانے میں اُنہیں چین سے مار پڑی تھی۔

بھارت کی سفارتی تنہائی کی وجہ دوسرے ممالک کو ڈرانے کی پالیسی تھی

مشاھد حسین سید نے کہا کہ بھارت کی سفارتی تنہائی کی ایک وجہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہو سکتے ہیں لیکن زیادہ بڑی وجہ اُس کی یہ پالیسی کہ دوسرے ممالک کو ڈرا کے رکھا جائے، دوسرے ممالک کو دبایا جائے اپنی بالادستی قائم کی جائے۔ بھارت کہتا تھا کہ اُس کا حجم اُس کی طاقت ہے اور پاکستان اُس کے حجم کے مساوی نہیں۔ لیکن پاکستان نے ثابت کر دیا کہ حجم اور طاقت کا تال میل نہیں ہوتا اور پاکستان

پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت جنگ کا کوئی خطرہ نہیں

میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا کوئی خطرہ ہے کیونکہ بھارت نے اپنا سبق سیکھ لیا ہے، تین دفعہ اُنہوں نے کوشش کی۔ پلوامہ کے بعد ابھینندن، اُس کو ہم نے چائے بھی پلائی۔ پہلگام واقعہ پاکستان نے نہیں کیا، اُنہوں نے اپنے اندرونی حالات کی وجہ سے یہ سب کیا اور جھوٹ کی بنیاد پر جنگ کی، اُس میں بھی اُن کو مار پڑی۔ اب وہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کریں گے، گند کریں گے اور یہ دہشت گردی کو سپانسر کریں گے، اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں حکمتِ عملی بنائی چاہیئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی ساختہ فٹبال کی عالمی سطح پر نمائش، وطن عزیز کے ہنر کی ایک اور شاندار پہچان، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار

اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کو سزائے موت سنا دی گئی

خیبرپختونخوا تیل و گیس کے شعبے میں بڑا حصہ لینے جا رہا ہے، صوبے کے حقوق کے لیے مل کر لڑیں گے، مزمل اسلم

اسرائیل کا غزہ جانے والے صمود فلوٹیلا پر حملہ، پاکستانیوں سمیت 430 رضاکار گرفتار

ٹوٹتے رشتے، بکھرتے گھرانے: اسلام آباد میں طلاق اور خلع کے کیسز میں خوفناک اضافہ

ویڈیو

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا