سعودی وزارتِ حج کا بڑا اعلان، اگلے حج سیزن کا روڈ میپ پہلے سے تیار

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ آئندہ سال کے حج سیزن کی تیاری موجودہ حج کے اختتام سے پہلے ہی شروع کر دی جاتی ہے۔ ان کے مطابق مختلف حکومتی اداروں، حجاج امور کے دفاتر اور حج سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے تعاون سے جامع منصوبہ بندی کی جاتی ہے تاکہ حجاج کرام کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز وزارتِ داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سروسز کے زیر اہتمام منعقدہ تیسرے حج ہیلتھ اینڈ سیفٹی فورم کے دوران ایک پینل مباحثے میں کہی۔

وزیر حج و عمرہ نے بتایا کہ آئندہ حج سیزن کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز 12 ذوالحجہ سے ہوتا ہے، جب حجاج امور کے دفاتر کے سربراہان اور حجاج کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان اجلاسوں میں موجودہ حج سیزن کے اختتام سے قبل ہی اگلے سال کے لیے جامع روڈ میپ تیار کر لیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ حج سیزن سے ہی وزارتِ حج ایک تفصیلی منصوبے پر کام کر رہی ہے، جس میں واضح ٹائم لائنز مقرر کی گئی ہیں۔ یہ منصوبہ 78 ممالک کے تعاون سے ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ حج آپریشن کو بلا رکاوٹ یقینی بنایا جا سکے۔

توفیق الربیعہ کے مطابق اس منصوبے میں مشاعرِ مقدسہ میں انتظامات، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش، ٹرانسپورٹ، کیٹرنگ اور فضائی خدمات سمیت تمام آپریشنل امور کی نگرانی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیاریوں کا مسلسل جائزہ لینے اور منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے حجاج امور کے دفاتر کے ساتھ باقاعدگی سے ورچوئل اجلاس بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش