مظفرآباد میں تعلیمی ادارے کے پرنسپل پر فائرنگ، مبینہ ملزم گرفتار

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے علاقے گوجرہ میں ایک تعلیمی ادارے کے پرنسپل حمزہ برہان قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں، پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق صبح کے وقت ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں 3 ایمز کالج کے پرنسپل حمزہ برہان کو سر میں 3گولیاں لگیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب مظفرآباد پولیس نے فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، جس میں یہ واضح کیا جائے گا کہ گرفتار ملزم کا تعلق کس تنظیم سے ہے اور اس نے کس کے کہنے پر یہ حملہ کیا۔

دورانِ تلاشی پولیس کو زخمی پرنسپل کی گاڑی سے ایک کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے، جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس اور انتظامیہ اپنی تفتیش مکمل نہیں کر لیتے، اس وقت تک حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ حملہ آور کون تھا اور اس نے کس مقصد یا کس کے اشارے پر حمزہ برہان کو نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ