یورپ امریکی اسٹارلنک اور اے آئی پر خطرناک حد تک انحصار کر رہا ہے، فرانسیسی کمپنی کے سربراہ کا انتباہ

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس کی بڑی انجینئرنگ اور ٹیلی کام کمپنی بوئیگ کے چیف ایگزیکٹو اولیویے روسا نے خبردار کیا ہے کہ یورپ امریکی سیٹلائٹ اور مصنوعی ذہانت کے انفراسٹرکچر پر خطرناک حد تک انحصار کرتا جا رہا ہے، جو مستقبل میں اس کی خودمختاری کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا حکومت نے اسٹار لنک کو پاکستان میں کام کرنے کے لیے لائسنس دینے کا عمل روک دیا ہے؟

بوئیگ کے چیف ایگزیکٹو اولیویے روسا نے امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی سے گفتگو میں کہا کہ یورپی پالیسی ساز اس خطرے کا مکمل ادراک نہیں کر رہے کہ براعظم تیزی سے امریکی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور سیٹلائٹ سروسز وہ دو شعبے ہیں جہاں یورپ کو فوری طور پر اپنی آزاد صلاحیتیں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک، جو اسپیس ایکس کے تحت کام کرتی ہے، تقریباً 10 ہزار سیٹلائٹس پر مشتمل نیٹ ورک قائم کر چکی ہے اور عالمی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز میں نمایاں برتری رکھتی ہے۔ روسا کے مطابق کسی ایک نجی کمپنی یا فرد کے زیرِ کنٹرول انفراسٹرکچر پر انحصار یورپ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

اولیویے روسا نے زور دیا کہ یورپ کو اپنی خودمختاری برقرار رکھنے کے لیے اسٹارلنک جیسے متبادل یورپی نظام تیار کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف تکنیکی نہیں بلکہ سیاسی اور اسٹریٹجک مسئلہ بھی بن چکا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایلون مسک کا یورپی سیاسی مباحث میں کردار بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جہاز پر اسٹار لنک فری وائی فائی کی سروس شروع، کتنا تیز انٹرنیٹ میسر ہوگا؟

رپورٹ کے مطابق بوئیگ کمپنی فرانس کی دوسری بڑی ٹیلی کام کمپنی SFR میں بڑی شراکت خریدنے کے لیے بھی پیش رفت کر رہی ہے۔ اس مجوزہ معاہدے کی مالیت تقریباً 20 ارب ڈالر سے زائد بتائی جا رہی ہے، جو یورپ کی حالیہ تاریخ کے بڑے ٹیلی کام معاہدوں میں شمار ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش