اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے رواں ہفتے کے آخر میں، یعنی ہفتہ اور اتوار کے روز ملک بھر میں مخصوص کمرشل بینکوں کی برانچز کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی اوور دی کاؤنٹر (او ٹی سی) بروقت وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ سے متعلق وضاحت کردی
اسٹیٹ بینک کے ایکسٹرنل کمیونیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
To facilitate taxpayers in making over-the-counter payment of Government duties and taxes, it has been decided that Saturday opening branches of all commercial banks shall remain open from 09:00 A.M. to 03:00 P.M. on Saturday & Sunday i.e. May 23 & 24, 2026. The banks shall also… pic.twitter.com/YKbSsfj3Pl
— SBP (@StateBank_Pak) May 22, 2026
اس فیصلے کے تحت تمام کمرشل بینکوں کی وہ برانچز جو عام طور پر ہفتے کے دن کھلتی ہیں (بشمول نیشنل بینک آف پاکستان کی وہ برانچز جو کسٹمز کلیکشن کا کام کرتی ہیں)، ہفتہ 23 مئی اور اتوار 24 مئی 2026 کو صبح 09:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک کھلی رہیں گی۔
اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وہ اتوار 24 مئی 2026 کو این آئی ایف ٹی کے ذریعے سرکاری لین دین کی ’اسپیشل کلیئرنگ‘ مکمل ہونے تک اپنی متعلقہ برانچز کو کھلا رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کی ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی، وسطی پنجاب میں 2 شوگر ملیں سیل
ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ادائیگی کے تمام ذرائع جیسے انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایمز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی بلا تعطل دستیابی کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ آن لائن ٹیکس جمع کروانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔














