حج سیکیورٹی پلان: سعودی عرب کا عازمینِ حج کے لیے شاہراہوں کو محفوظ اور پرسکون بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی روڈز جنرل اتھارٹی نے وژن 2030 کے اہداف کے تحت عازمینِ حج کے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لیے ایک ملک گیر ٹریفک سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مقدس مقامات کی طرف جانے والی اہم شاہراہوں پر حادثات میں کمی لانا اور ٹریفک کے بہاؤ کو ہر ممکن حد تک رواں رکھنا ہے۔

سعودی روڈز جنرل اتھارٹی کی جانب سے ٹریفک حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ یہ مہم اتھارٹی کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد عوامی شعور بیدار کرنا، مناسکِ حج کے لیے آنے والے زائرین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا اور سعودی وژن 2030 کے تزویراتی اہداف کو حاصل کرنا ہے۔

اس مہم کا بنیادی مقصد ڈرائیونگ کے محفوظ طریقوں کو فروغ دینا، سڑکوں پر ہونے والے حادثات کی شرح کو کم کرنا اور ارضِ مقدسہ کی طرف جانے والی تمام بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنانا ہے۔

اس منصوبے کے تحت عازمینِ حج کو ایک محفوظ، آرام دہ اور سہولیات سے آراستہ سفری ماحول فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں خاص طور پر ریاض-طائف ہائی وے، مکہ اور طائف کو ملانے والی السیل الکبیر روڈ، اور مدینہ منورہ کو مکہ مکرمہ سے جوڑنے والی تاریخی شاہراہِ ہجرت پر سفری انتظامات اور حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ