سوات ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 6 زخمی

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات ایکسپریس وے پر ایک المناک ٹریفک حادثے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب راولپنڈی سے دیر جانے والی ایک وین سڑک کے کنارے کھڑی بس سے پیچھے سے جا ٹکرائی۔

یہ بھی پڑھیں : ہری پور: باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

حادثے میں ہلاک شدگان سمیت تمام زخمیوں کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس کراچی سے بونیر جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد سے راولپنڈی روٹ پر حادثہ، میٹرو بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

واقعے کے بعد ڈی آئی جی موٹروے بھی مردان میڈیکل کمپلیکس پہنچ گئے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

حادثے کے باعث علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟