ارسلان بٹ نے اداکارہ مامیا شاہ جعفر کو قانونی نوٹس بھیج دیا، ہراسانی الزامات پر معافی مانگنے کا مطالبہ

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار ارسلان بٹ نے ساتھی اداکارہ مامیا شاہ جعفر کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

اداکار کی جانب سے یہ نوٹس اس انٹرویو کے بعد بھیجا گیا جس میں مامیا شاہ جعفر نے ایک پراجیکٹ کے دوران اپنے ایک ساتھی اداکار کے رویے کو غلط قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا قانون کے مطابق سخت کارروائی کا اعلان

یوٹیوب شو میں انکشافات

قانونی نوٹس میں مامیا شاہ جعفر کی یوٹیوب شو میں شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے ارسلان بٹ پر سیٹ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔

انٹرویو میں اداکارہ نے متعلقہ شخص کا نام صرف ارسلان بتایا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر وضاحت کی کہ وہ اپنے کالج گیٹ کے ساتھی اداکار ارسلان خان کے بارے میں بات نہیں کررہی تھیں۔

ارسلان بٹ کا نام کیسے سامنے آیا؟

ارسلان بٹ کا اس معاملے سے تعلق میزبان عفت عمر کے ایک بیان کے بعد جوڑا جا رہا ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر کہاکہ گفتگو میں انہی کا ذکر کیا جا رہا تھا۔

مامیا شاہ جعفر کے الزامات

21 مئی کو جاری ہونے والے انٹرویو میں مامیا شاہ جعفر نے متعدد واقعات کا ذکر کیا۔ ان کے مطابق متعلقہ شخص سمجھتا تھا کہ وہ ایسی لڑکی ہیں جس کے ساتھ بے تکلف یا مذاق کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ایک واقعہ بیان کیا جب وہ پراجیکٹ کے رائٹر کے ساتھ منٹو کے فیمینزم پر گفتگو کررہی تھیں۔ اسی دوران ارسلان گفتگو میں شامل ہوئے اور کہاکہ منٹو فیمینسٹ نہیں تھے اور خواتین ان سے نفرت کرتی تھیں۔

مامیا کے مطابق جب انہوں نے اس بات پر اعتراض کیا تو وہ اپنی بیلٹ ہلانے لگے جیسے اسے اتار کر مجھے مارنا چاہتے ہوں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس دوران انہیں نامناسب القابات سے پکارا گیا۔

قانونی نوٹس میں کیا کہا گیا؟

قانونی نوٹس میں مامیا شاہ جعفر کی جانب سے ارسلان پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا، بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز قرار دیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق ان الزامات سے ارسلان بٹ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ انہیں ذہنی اذیت، تضحیک اور عوامی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

نوٹس میں مامیا شاہ جعفر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ الزامات واپس لیں، ہتک آمیز مواد ہٹانے کے اقدامات کریں، یوٹیوب پر غیر مشروط عوامی معافی اور تردید جاری کریں اور آئندہ ایسے الزامات دہرانے سے گریز کریں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ اگر 14 روز کے اندر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ارسلان بٹ کی قانونی ٹیم پاکستان کے قانون کے تحت دیوانی ہتکِ عزت، فوجداری کارروائی اور دیگر قانونی راستے اختیار کرے گی۔

نامناسب جملوں اور جسمانی رابطے کا الزام

انٹرویو میں مامیا شاہ جعفر نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ ارسلان نے ان کے جسم سے متعلق نامناسب تبصرے کیے۔

ان کے مطابق وہ کہہ رہے تھے کہ تمہیں یہ اور وہ کھانا چاہیے، اس سے تمہارے جسم کے مختلف حصوں میں وزن بڑھے گا۔

مامیا نے کہاکہ انہوں نے اپنے ساتھی اداکار کو سخت الفاظ میں خاموش رہنے کو کہا، تاہم انہوں نے اس بات کو اچھے انداز میں نہیں لیا۔

انہوں نے ایک اور واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہدایتکار نے انہیں اور ارسلان کو ساتھ کام کرنے کا کہا، جس پر وہ انہیں گلے لگانے کے لیے آگے بڑھے۔

مزید پڑھیں: بے بنیاد الزامات کیوں لگائے؟ اداکارہ صبا قمر نے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

مامیا کے مطابق انہوں نے پیچھے ہٹتے ہوئے چار مرتبہ کہاکہ انہیں ہاتھ نہ لگایا جائے، لیکن جب انہوں نے بات نہ مانی تو وہ چیخ اٹھیں۔

اداکارہ نے کہاکہ وہ اس بات پر غصے میں آگئے کہ میں نے انہیں اپنی اجازت کے بغیر مجھے چھونے نہیں دیا۔ میں کانپ رہی تھی، لیکن میں نے کہا نہیں کا مطلب نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عید پر گوشت کا استعمال اور صحت کا خیال کیسے رکھاجائے؟ ماہرِ غذائیت نے مشکل آسان کردی

رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق، زمینی کارروائی کا اسرائیلی دعویٰ

’آج 2 کلیجیاں زیادہ کھا لیں‘، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مشورہ کس کو دیا؟

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ ٹریفک پلان، 400 سے زائد اہلکار تعینات، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

ویڈیو

عید پر گوشت کا استعمال اور صحت کا خیال کیسے رکھاجائے؟ ماہرِ غذائیت نے مشکل آسان کردی

کراچی میں بڑی آفر: گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کی مبارکباد؛ اتحاد، قربانی اور قومی یکجہتی پر زور

کالم / تجزیہ

بے گھر بچوں کی عید

عید الاضحیٰ کے دن ایک خوش کن بات

ہر راستہ بیجنگ کی جانب