وزیراعظم شہباز شریف اور کویتی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر زور

بدھ 27 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور پاکستان و کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے نیک خواہشات اور احترام کا پیغام بھی پہنچایا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت پر کویتی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف اورانور ابراہیم میں رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد اور خطے میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ تنازع کے دوران جانی و مالی نقصان پر کویت کی قیادت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دیرپا امن اور استحکام کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

گفتگو کے اختتام پر پاکستان اور کویت کے درمیان قریبی روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘