سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان عبدالعزیز عبدالباقی نے کہا ہے کہ حج سیزن کے آغاز سے لے کر 10 ذوالحجہ تک حجاج کرام کو 12 لاکھ 6 ہزار 35 سے زائد طبی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں، جن میں 29 اوپن ہارٹ سرجریز بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ خدمات حجاج کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط حکومتی کوششوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد عازمینِ حج کی صحت کا تحفظ اور علاج تک آسان
رسائی یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خطبۂ حج میں تقویٰ، اتحادِ امت اور بھائی چارے پر زور، عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں
یہ اقدامات سعودی ویژن 2030 کے تحت ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام اور پروگرام برائے بہتر تجربۂ حجاج کے اہداف کے مطابق کیے جا رہے ہیں تاکہ حجاج اپنے مناسک آسانی اور اطمینان کے
ساتھ ادا کر سکیں۔
وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 49 ہزار 931 افراد نے ہیلتھ کیئر اور ایمرجنسی مراکز سے طبی خدمات حاصل کیں، جبکہ ایمرجنسی شعبوں میں 41 ہزار 782 کیسز نمٹائے گئے۔ اسی طرح
Saudi Arabia has provided more than 1.2 million healthcare services to Hajj pilgrims as of May 27, according to Saudi health ministry spokesperson Abdulaziz Abdulbaqi. pic.twitter.com/znI4Va4o1f
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) May 27, 2026
آؤٹ پیشنٹ کلینکس میں 14 ہزار 501 مریضوں کا علاج کیا گیا اور 4 ہزار 901 مریض اسپتالوں میں داخل کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق 29 اوپن ہارٹ سرجریز، 251 کیتھیٹرائزیشن پروسیجرز اور 337 مختلف نوعیت کے آپریشن بھی کیے گئے۔
مزید پڑھیں: رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا
وزارتِ صحت کے مطابق شدید گرمی سے متاثر ہونے والے 466 حجاج کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس مقصد کے لیے فیلڈ میڈیکل سسٹم کے تحت مختلف مقامات پر فوری رسپانس کو
یقینی بنایا گیا۔
مزید برآں، متحدہ کال سینٹر 937 پر 10 لاکھ 82 ہزار 628 سے زائد کالز موصول ہوئیں، جن پر فوری ردعمل دیا گیا۔
سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ پیشگی منصوبہ بندی اور جدید مربوط طبی نیٹ ورک کی بدولت پورا طبی نظام انتہائی مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے تاکہ حج کے دوران حجاج کرام کو محفوظ اور
معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔













