ستھرا پنجاب اور سیف سٹی کا کامیاب آپریشن، ایک لاکھ 20 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ کلیکشن

جمعرات 28 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحیٰ کے پہلے روز پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صفائی اور سیکیورٹی آپریشن کا 103 فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیا۔

ستھرا پنجاب پروگرام اور سیف سٹی اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے صوبہ بھر میں صفائی، آلائشیں اٹھانے اور سکیورٹی انتظامات کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دن بھر صفائی اور سیکیورٹی آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا عید صفائی آپریشن شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود نگرانی کررہی ہیں

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز شدید گرمی کے باوجود فیلڈ میں موجود رہے اور آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔

سیف سٹی اتھارٹی نے عید اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے جدید کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا۔

صوبے بھر کی مساجد، عید گاہوں، مرکزی شاہراہوں اور بازاروں کی مسلسل نگرانی کی گئی۔

پنجاب بھر میں چاند رات سے ہی صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا تھا، جس کے تحت مساجد، عید گاہوں اور اہم شاہراہوں کی بھرپور صفائی کی گئی۔

جبکہ ایک ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو دھو کر صاف کیا گیا، عید گاہوں اور مساجد کے ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے عرق گلاب کا بھی استعمال کیا گیا۔

سیف سٹی ڈرون کیمروں کی مدد سے گنجان آباد، تنگ اور تاریک گلیوں سمیت بازاروں میں آلائشوں اور باقیات کی فوری نشاندہی کی گئی، جس پر متعلقہ عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں

ہٹادیا۔

 مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی عیدالفطر اور یوم پاکستان کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت

لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سمیت مختلف اضلاع میں سوا کروڑ سے زائد ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک بیگز فراہم کیے گئے۔

حکام کے مطابق ستھرا پنجاب کے ورکرز ہر گھر اور قربان گاہ تک خود پہنچے اور آلائشیں و باقیات شام سے قبل کولیکشن پوائنٹس تک منتقل کردیں۔

عیدالاضحیٰ کے پہلے روز ایک لاکھ 20 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ کلیکشن کا ریکارڈ قائم کیا گیا جبکہ 18 لاکھ 81 ہزار کلومیٹر سے زائد ایریا کور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ’ستھرا پنجاب‘، عید الاضحیٰ پر صفائی کا مؤثر انتظام، عملے کے لیے نقد انعام کا اعلان

پنجاب کے شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی آپریشن پر عوام نے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔

تونسہ، میلسی اور جنوبی پنجاب کے دور دراز دیہات میں بھی صفائی آپریشن مؤثر انداز میں جاری رہا۔

اسی طرح اوکاڑہ، شیخوپورہ، بہاولنگر، قصور، بھکر، چنیوٹ، لودھراں اور رحیم یار خان کے شہریوں نے ستھرا پنجاب ورکرز کی فرض شناسی کو سراہا۔

مزید پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر صفائی سے متعلق پنجاب میں اہم فیصلے، عرق گلاب اور فینائل کے استعمال کی منظوری

اسی طرح سرگودھا، ساہیوال، نارووال، بہاولپور، ڈی جی خان، لیہ، چکوال اور گوجرانوالہ میں ستھرا پنجاب اور سیف سٹی اتھارٹی کے اشتراک سے صفائی کو یقینی بنایا گیا۔

میانوالی، گجرات، کوٹ ادو، سیالکوٹ اور خانیوال سمیت دیگر شہروں میں عوام نے صفائی ستھرائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

حکام کے مطابق عید کے پہلے روز 1200 قربان گاہوں کو آپریشن کلین اپ کے تحت مکمل طور پر صاف کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp