لیونل میسی انجری کے باوجود ارجنٹینا کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی چیمپئن ارجنٹینا نے انجریز کے خدشات کے باوجود فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کپتان لیونل میسی بھی شامل ہیں۔

ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اسکواڈ میں 39 سال کے قریب پہنچنے والے میسی سب سے نمایاں نام ہیں۔

وہ اپنے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ کھیلیں گے، اس سے قبل وہ 2006، 2010، 2014، 2018 اور 2022 کے عالمی کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارجنٹائن کے عالمی کپ فاتح لیونل میسی کے 900 گول، فٹ بال کی نئی تاریخ رقم

اسکواڈ میں شامل 17 کھلاڑی وہ ہیں جو 4 سال قبل قطر میں فرانس کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹینا کو کئی اہم کھلاڑیوں کی انجریز کا سامنا ہے، لیونل میسی بائیں ہیم اسٹرنگ میں کھچاؤ اور تھکن کے باعث انٹر میامی کے گزشتہ میچ کو مکمل نہیں کر سکے تھے۔

کلب کے مطابق ان کی واپسی کا انحصار ان کی جسمانی بحالی پر ہوگا۔

اسی طرح گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز بھی اسکواڈ میں شامل ہیں، حالانکہ گزشتہ ہفتے یوروپا لیگ فائنل میں ان کے دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہو گئی تھی۔

کوچ لیونل اسکیلونی نے دفاعی کھلاڑی کرسٹیان رومیرو کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے، جو گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ نہویل مولینا اور گونزالو مونتیئل بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، حالانکہ دونوں پٹھوں کی انجریز کا شکار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: میسی نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا، سالانہ 25 ملین ڈالر تنخواہ کا ریکارڈ قائم

1978، 1986 اور 2022 میں عالمی چیمپئن رہنے والا ارجنٹینا اپنے ورلڈ کپ مہم کا آغاز 16 جون کو الجزائر کے خلاف کرے گا۔ گروپ جے میں آسٹریا اور اردن بھی شامل ہیں۔

ارجنٹینا کی ٹیم ہفتے کے روز کنساس سٹی روانہ ہوگی، جہاں وہ ورلڈ کپ سے قبل ہونڈوراس اور آئس لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔

ارجنٹینا اسکواڈ

گول کیپرز: ایمیلیانو مارٹینیز، جیرونیمو رولی، خوان موسو۔

ڈیفنڈرز: گونزالو مونتیئل، نہویل مولینا، لساندرو مارٹینیز، نکولس اوٹامینڈی، لیونارڈو بالیرڈی، کرسٹیان رومیرو، نکولس ٹاگلیافیکو، فاکونڈو میڈینا۔

مڈفیلڈرز: جیووانی لو سیلسو، لیاندرو پریڈیس، روڈریگو ڈی پال، ایکسی کوئل پالاسیوس، اینزو فرنانڈیز، الیکسس میک ایلسٹر، ویلنٹن بارکو۔

فارورڈز: لیونل میسی، نکولس گونزالیز، جولیانو سیمیونے، لاوتارو مارٹینیز، خوسے مینوئل لوپیز، جولیان آلواریز، تھیاغو المادا اور نیکو پاز۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے: شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ