آئی پی ایل میں ہائی ٹیک چشموں پر پابندی، بی سی سی آئی نے نئی پابندیاں عائد کردیں

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ سن گلاسز کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے تمام فرنچائزز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ میچز کے دوران کسی بھی ممکنہ بدعنوانی یا معلومات کے غلط استعمال کو روکا جاسکے۔

رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور میچ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسمارٹ سن گلاسز استعمال نہ کریں، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی ٹریوس ہیڈ سے مصافحہ نہ کرنے پر تنقید کی زد میں

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کی ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ اسمارٹ گلاسز میں لائیو اسٹریمنگ، ویڈیو کالنگ، میسجنگ اور جدید کمیونیکیشن فیچرز موجود ہوتے ہیں، جو میچز کی سیکیورٹی اور اینٹی کرپشن پروٹوکول کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2026 کے لیے مزید سخت ضابطے بھی متعارف کروائے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سیکیا نے تمام 10 فرنچائزز کو سات صفحات پر مشتمل ہدایات نامہ ارسال کیا تھا، جس میں کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے لیے سخت نگرانی اور قواعد کا ذکر کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp