خانہ کعبہ کے اوپر سورج کا نایاب عمودی ظہور، قبلہ رخ معلوم کرنے کا منفرد موقع

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کعبہ کے عین اوپر جمعرات کو ایک نایاب فلکیاتی منظر دیکھا گیا جب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر سورج قریباً مکمل طور پر خانہ کعبہ کے عین اوپر آ گیا۔ یہ منظر اذانِ ظہر کے وقت پیش آیا اور اس موقع پر دنیا بھر میں قبلہ رخ درست جانچنے کا قدرتی موقع فراہم ہوا۔

مزید پڑھیں:خانہ کعبہ کے عین اوپر سورج کا ظہور، قبلہ رخ درست کرنے کا نادر فلکیاتی منظر

جدہ آسٹرونومی سوسائٹی کے ڈائریکٹر ماجد ابو زہرہ کے مطابق سورج کی بلندی 89.94 ڈگری ریکارڈ کی گئی، جو مکمل عمودی زاویے سے صرف 0.06 ڈگری کم تھی۔ اس لمحے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ سمیت تمام عمودی اشیا کا سایہ قریباً ختم ہو گیا، جس سے سورج کی سمت کے ذریعے قبلہ درست معلوم کیا جا سکتا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ فلکیاتی مظہر سال میں دو مرتبہ پیش آتا ہے، جب سورج خطِ سرطان اور خطِ جدی کے درمیان اپنی ظاہری حرکت کے دوران مکہ مکرمہ کے عرض البلد کے عین اوپر پہنچتا ہے۔ اس طریقے کو ماضی میں مسلم ماہرینِ فلکیات دنیا بھر کی مساجد کا رخ درست کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:اورنگی ٹاؤن: جہاں ’غلافِ کعبہ‘ تیار ہوتا تھا

رپورٹ کے مطابق امسال اس مظہر کی خاص بات یہ تھی کہ یہ عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن پیش آیا، جو قمری اور شمسی تقاویم کے فرق کے باعث قریباً ہر 33 سال بعد ممکن ہوتا ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ سورج کے اس عمودی ظہور کا غیر معمولی گرمی کی لہروں سے براہِ راست تعلق نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان، چین تعلقات خطے کے لیے استحکام کی علامت، چین نے ترقی کا منفرد ماڈل پیش کیا، خورشید محمود قصوری

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

امریکا میں چینی مصنوعی ذہانت ماڈلز پر پابندی کا امکان

فِلنگ اور امپلانٹس کا دور ختم ہونے والا ہے؟ سائنسدان انسانی دانت دوبارہ اگانے کے نزدیک

پیٹرولیم ڈیلرز کی یومیہ قیمتوں کے نظام کی حمایت، حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کا خیرمقدم

ویڈیو

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کینیڈا کی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف، 45 ملین ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

قوتِ گویائی و سماعت سے محروم باہمت راحت بی بی، ڈھابہ چلا کر خاندان کی کفالت کرنے لگیں

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں