ایرانی صدرکا مسلم ممالک سے تعاون بڑھانے کا عزم، پاکستان اور ملائیشیا کے کردار کی تعریف

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کے سلسلے میں ملائیشیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کی سفارت کاری اور مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کے لیے ملائیشیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے بات چیت کی، جس دوران انہوں نے ایران کے سفارتی عزم پر زور دیا۔ انہوں نے ملائیشیا کے انسانی ہمدردی پر مبنی مؤقف کو سراہا جبکہ پاکستان کی جانب سے معاہدے تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی مؤثر کوششوں اور اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان رابطہ، مسعود پزشکیان نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی پالیسی مسلم اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو وسعت دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!