وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ناراضی کی بازگشت، پی ٹی آئی کے 20 سے زائد ارکان اسمبلی کے تحفظات سامنے آگئے

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اندر اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں، جہاں 20 سے زائد ارکانِ صوبائی اسمبلی کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کارکردگی اور طرزِ حکمرانی پر ناراض ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف معاملات پر تحفظات رکھنے والے ارکان جلد اپنی آئندہ حکمت عملی طے کرنے کے لیے اجلاس بھی طلب کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، شاندانہ گلزار کا علیمہ خان کے انٹرویو پر سخت ردعمل

میڈیا رپورٹ کے مطابق ناراض ارکان کا مؤقف ہے کہ صوبے میں گورننس اور امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں، جبکہ وزیراعلیٰ بیوروکریسی پر مؤثر گرفت قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ارکان کا دعویٰ ہے کہ بعض سرکاری افسران صوبائی حکومت کے بجائے وفاقی سطح کی ہدایات کو ترجیح دیتے ہیں، جس سے انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔

متعدد ارکان اسمبلی اس بات پر بھی نالاں ہیں کہ انہوں نے مختلف مواقع پر اپنے تحفظات وزیراعلیٰ کے سامنے رکھے، تاہم ان پر خاطر خواہ عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ فنڈز کی تقسیم میں مبینہ عدم توازن اور کابینہ میں توسیع سے متعلق معاملات بھی ناراضی کی وجوہات میں شامل بتائے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ناراض ارکان اپنے تحفظات اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کے لیے جلد ایک اجلاس منعقد کر سکتے ہیں، جس میں پارٹی اور حکومتی امور پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی گروپ بندی سے متعلق اطلاعات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے تمام ارکان متحد ہیں اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم