200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سبسڈی ختم نہیں کررہے، وزیر توانائی اویس لغاری

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری نے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کی سبسڈئی ختم کرنے کی تمام افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مستحق صارفین کو نئے کیو آر کوڈ سسٹم کے ذریعے مالی ریلیف کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے میڈیا پر چلنے والی ایسی خبروں کو حقائق کے برعکس قرار دیا اور کہا کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد اب 2 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جنہیں حکومت مسلسل سبسڈی دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ، ایف آئی اے نے سابق ایم ڈی پی پی ایم سی کو طلب کرلیا

بجلی کے بلوں پر ٹیکسوں میں اضافے کے امکان کو یکسر رد کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اس وقت حکومت کے پاس ایسی کوئی بھی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان اصلاحات کا بنیادی مقصد کیو آر کوڈ سسٹم کے ذریعے صارفین کا درست ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے تاکہ یہ سبسڈی صرف اور صرف حقیقی حقداروں تک ہی پہنچائی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران بجلی پر سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی تعداد 95 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 15 لاکھ ہو چکی ہے، جس کے باعث اس وقت ملک کے تقریباً 86 فیصد یعنی 2 کروڑ 95 لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کو سبسڈی مل رہی ہے۔

شعبہ توانائی میں ہونے والی دیگر اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی سے ساڑھے 3 ہزار ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی تعداد دگنی ہونے سے پاور سیکٹر پر بوجھ بڑھ گیا

اویس لغاری کے مطابق  ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے نقصانات میں کمی سے 193 ارب روپے بچائے گئے ہیں اور مالی سال 25-2024 کے دوران گردشی قرضوں میں بھی 780 ارب روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سولر انرجی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اویس لغاری نے واضح کیا کہ حکومت شمسی توانائی کے استعمال کی حوصلہ شکنی نہیں کر رہی بلکہ وہ اس پورے نظام کو مزید شفاف اور کارآمد بنا رہی ہے۔

انہوں نے صراحت کی کہ نیٹ میٹرنگ کو ہرگز ختم نہیں کیا گیا بلکہ صرف اس کے بلنگ کے طریقہ کار میں اصلاحات کی گئی ہیں جس سے 90 فیصد گھریلو صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 20 لاکھ سے زائد سنگل فیز صارفین اپنی رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں، جبکہ چھوٹے منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے 25 کلوواٹ یا اس سے کم کے سولر پراجیکٹس کے لیے لائسنس کی شرط ختم کر کے ریگولیٹری منظوریوں کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ